گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی

October 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر5D شہباز کالونی نورانی مسجد کے قریب واقع مکان میں شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکےبیوی کو شدیدزخمی کردیااور گولی مار کر خود کشی کرلی،عباسی اسپتال میں شناخت 35سالہ وسیم اور 30سالہ ثناء زوجہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔