شراب برآمد، ایک شخص گرفتار

October 03, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے وارڈ نمبر 1ببر شور میں دوران سرچ خفیہ جگہ پر چھپائی گئی 2116 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کر کے ایک شخص کوگرفتار کر لیا،ترجمان کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ شراب کراچی اسمگل ہونا تھی، مالیت 99 لاکھ 90 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔