فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی، ٹرین کی زد میں آکر معمر شخص جاں بحق

October 03, 2022


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر چار کے قریب نامعلوم ملزما ن کی فائرنگ سے 25 سالہ فرحان زخمی ہوگیا ، لانڈھی نیومظفر آباد کالونی میں گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 48 سالہ میاں سعید جبار جعفر جبکہ نگریا مل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 27سالہ صلاح الدین زخمی ہوگیا، اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں اندھی گولی لگنے سے 55سالہ صابرہ زوجہ اسماعیل زخمی ہوگئی ، علاوہ ازیں ملیر میں ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں آکر 55سالہ منظور علی جاں بحق ہوگیا ۔