موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار، 10 موٹر سائیکل، کار برآمد

October 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیزآباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محمود کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 10 موٹر سائیکلیں اور ایک کار بھی برآمد کر لی، موٹر سائیکلیں سچل، عزیزآباد اور لیاقت آباد کی حدود جبکہ کار عزیز بھٹی کی حدود سے چوری کی گئی تھی،علاوہ ازیں مچھرکالونی سے پولیس نےخاتون منشیات فروش بی بی اختر زوجہ ممتازاسلام کوگرفتا رکر کے ہیروئن برآمد کرلی۔