عشرہ مجالس مختار نامہ کی الوداعی مجلس کل ہوگی

October 03, 2022

کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق امام بارگاہ مولانا مسعود الحسن نقوی انچولی سوسائٹی میں جاری تاریخی عشرہ مجالس کی الوداعی مجلس منگل 4؍اکتوبر بعد نماز مغربین ہوگی جبکہ نمازباجماعت مولانا حافظ یعقوب منتظری کی اقتدا میں ادا کی جائیگی۔ شبیہ علم و تابوت حضرت ابوالفضل العباس برآمد ہوگا۔ خواتین کیلئے پردے کا خاص اہتمام ہے۔