جنوبی وزیرستان، شہری پر تشدد کرنے والے چار پولیس اہلکار برطرف

October 03, 2022

ڈی آئی خان(آئی این پی ) جنوبی وزیرستان میں عام شہری پر تشدد کرنے والے چار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کیا۔ تحقیقات میں پولیس اہلکار کانسٹیبل خورشید عالم، عتیق الرحمن، گوہر اور نوراسلام شہری پر تشدد میں ملوث پائے گئے جس پر چاروں اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا یا۔