استاد کے تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت کا نوٹس، اسکول رجسٹریشن منسوخ، تحقیقاتی کمیٹی قائم

October 03, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے بیکن لائٹ گرائمر ہائی سکول پرائیویٹ اسکول میں تشدد کے باعث طالب کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے ، جس کے لئے 6رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے ۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کندھ کوٹ کے پرائیویٹ اسکول میں تشدد کے باعث طالب کے جاں بحق ہونے پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن لاڑکانہ کو انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔