پورا پاکستان بغیر کال کے عمران خان کیلئے کھڑا ہوگیا، بابر اعوان

October 03, 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر پورا پاکستان باہر نکلے گا۔ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کو اقتدار کی کرسی نہیں بلکہ توے پر بٹھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پاکستان کی تاریخ بدل دی گئی۔