امپورٹڈ حکومت ہر ہفتے عمران کی گرفتاری کا شوشا چھوڑتی ہے، فیاض چوہان

October 03, 2022

لاہور(خبرنگار) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت اور مقتدر حلقے ہر ہفتے عمران خان کی گرفتاری کا شوشا چھوڑتے ہیں،PTI کارکنان عمران خان کی ڈھال، بنی گالا کی طرف دیکھنے سے پہلے کوئی سو بار سوچے، پوری پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان عمران خان کی ڈھال ہیں۔ بنی گالا کی طرف دیکھنے سے پہلے کوئی سو بار سوچے۔عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گرفتاری کا ٹیسٹر لگانے کے بعد خود ہی کرنٹ لگوا کر بیٹھ جاتی ہے۔ امپورٹڈ حکومت اب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جنکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔