تنو یر حسین کو ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کا اضافی چارج

October 03, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی آصف خان کو تبدیل کر دیاگیا ہے۔ انہیں ہیڈ آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈ منسٹر یٹر راولپنڈی زون تنویر حسین کو ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آصف خان نے حال ہی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف لال حویلی سے متصل متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر ملکیت سا ت یونٹس کا قبضہ واگزار کرانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ذ رائع کے مطابق آصف خان کا تبادلہ وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطا بق راولپنڈی کے راجہ بازار کی ایک جائیداد کا معاملہ اس تبادلے کی وجہ بنا ہے جس کے فریق نے سیکرٹری مذہبی امور کو شکا یت کی تھی۔