شارع فیصل، تیز رفتار کار الٹنے سے نوجوان جاں بحق، 2 لڑکیاں زخمی

October 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور 2 لڑکیاں زخمی ہو گئیں، لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔