ڈیوڈ ملر نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ نکلنے پر کیا کہا؟

October 03, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

جنوبی افریقہ کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ نکلنے کو ٹیم کے لیے اچھا قرار دے دیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ملر نے کہا کہ پاور پلے کے دوران ہمیں زیادہ سوچنے کا وقت نہیں ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب گراؤنڈ سانپ میں آیا تو ہمیں کچھ وقت مل گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ نکل آیا تھا۔

گوہاٹی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سانپ اس وقت نظر آیا، جب بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کر رہی تھی اور 7 اوورز مکمل ہوگئے تھے۔

گراؤنڈ میں سانپ کی موجودگی کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا تھا ،انتظامیہ کی جانب سے سانپ کو باہر نکالے جانے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تھا۔