انڈونیشیا: فٹبال اسٹیڈیم میں ہلاکتیں، تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

October 03, 2022

فائل فوٹو

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد بھگدڑ اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں میں 17 بچے بھی شامل تھے اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

انڈونیشیا کے فٹ بال کلب اریما کے صدر نے واقعے پر معافی مانگی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مشرقی جاوا میں میچ ہارنے پر اریما فٹ بال کلب کے حامیوں نے دھاوا بولا تھا، جس میں 174 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوئے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق میچ میں ایک ٹیم کی شکست کے بعد اس کے سپورٹر میدان میں آ گئے جس کے بعد ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس کو آنسو گیس کی شیلنگ کرنا پڑی۔