روسی پارلیمنٹ میں 4 یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کی منظوری

October 03, 2022

روسی پارلیمنٹ نے 4 یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق ایوان زیریں میں یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے قانون کی منظوری دی گئی۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ جمعہ کو روسی صدر نے یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔

واضح رہے یہ یوکرین کے علاقے خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپورزیا کو روس میں ضم کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک، زاپورزیا میں ریفرنڈم میں روس سے الحاق کےحق میں فیصلہ دیا گیا تھا۔