روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو ردعمل دیں گے، سابق سی آئی اے ڈائریکٹر

October 03, 2022

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی یوکرین میں روس کی فوج اور سامان حرب کو تباہ کرسکتے ہیں اور بحیرہ اسود میں موجود روس کا بحری بیڑا بھی تباہ کرسکتے ہیں۔

سابق سی آئی اے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگر روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو امریکا اور اتحادی روس کو تباہ کرسکتے ہیں۔

پیٹریاس نے کہا کہ ہم نیٹو کی سربراہی کرتے ہوئے یوکرین میں موجود روس کی تمام روایتی افواج کو شکست دیں گے اور بحیرہ اسود میں موجود ہر بحری جہاز تباہ کر دیں گے۔

ڈیوڈ پیٹریاس سے پوچھا گیا کہ اگر روس یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرتا ہے تو کیا امریکا اور نیٹو بھی جنگ میں شامل ہوجائیں گے؟

جواب میں سابق سی آئی اے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یوکرین نیٹو کا حصہ نہیں ہے لیکن امریکا اور نیٹو کی طرف سے جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر ردعمل دیا جائے گا۔