ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت، کینیڈا نے 25 ایرانی شخصیات پر پابندی لگادی

October 03, 2022

ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کے معاملے پر پیدا شدہ صورتحال پر کینیڈا نے ایران کی 25 شخصیات اور 9 اداروں پر پابندی لگا دی۔

اوٹاوہ سے خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لگائی ہیں۔

کینیڈا کی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ پابندیاں خواتین پر ایرانی پولیس کے منظم مظالم اور گھناؤنے اقدامات پر لگائی گئی ہیں۔ پابندیوں میں ایرانی فوج، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس وزارت کے عہدیدار شامل ہیں۔

خبر ایجنسی نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیڈا نے ایرانی پولیس پر بھی پابندی لگائی ہے۔