مصر میں بغیر اجازت فریج کھولنے پر سفاک باپ نے بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا

October 03, 2022

مصر میں سفاک باپ نے بغیر اجازت فریج کھولنے پر 3 سالہ بیٹی کے جسم کو جلایا اور پھر شدید تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کرڈالا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ قاہرہ کے قریب واقع علاقے جیرہ میں پیش جہاں باپ نے کمسن بچی کو صرف اس وجہ سے شدید تشدد کرکے مارڈالا کیونکہ اس نے گھر کا فریج بنا اجازت کے کھولا تھا۔

پولیس اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچی اور دیکھا کہ بچی کے جسم پر تشدد اور جلنے کے نشانات موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ہی ملزم نے بچی کی والدہ کو طلاق دی تھی اور بیٹی اس کی دوسری بیوی کے ساتھ رہتی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کے جسم کو جلانے اور بے ہوش ہونے تک زدوکوب کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔