سعودی عرب: کمسن بچی کی قاتل گھریلو ملازمہ کو سزائے موت دے دی گئی

October 03, 2022

سعودی عرب میں بچی کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ کو ریاض میں سزائے موت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چار برس قبل کمسن سعودی بچی نوال القرنی کے قتل کے واقعے نے پورے ملک ہلا کر رکھ دیا تھا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔

عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس پر گزشتہ عملدرآمد کیا گیا۔