ورلڈ کپ کی منتخب ٹیم سے اچھے نتائج لیے جاسکتے ہیں، چیف سلیکٹر

October 04, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے جو ٹیم منتخب کر کے دی ہے اس سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فائنل حکمت عملی ہیڈ کوچ اور کپتان بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نیچے اچھی ہٹنگ کرتے رہے ہیں، لیکن بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مڈل میں بیٹرز وکٹ کو زیادہ ویلیو دیتے ہیں۔