این ایچ ایس ایپ انگلینڈ میں 30 ملین ڈاؤن لوڈ تک پہنچ گئی، بیشتر افراد اعضاء عطیہ کیلئے استعمال کرتے ہیں

October 04, 2022

لندن (پی اے) این ایچ ایس ایپ انگلینڈ میں 30 ملین ڈاؤن لوڈ تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس ایپ کو 30ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے، بہت سے لوگ اسے اعضاء کے عطیہ کے حوالے سے اپنی ترجیحات بتانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے مریضوں کے لئے ایپ کو پہلی بار 2018میں پائلٹ کیا گیا تھا۔ دوسری چیزوں کے علاوہاسے جی پی اپائنٹمنٹس، نسخے آرڈر کرنے اور بین الاقوامی سفر کے لئے این ایچ ایس کوویڈ پاسز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ این ایچ ایس نے کہا کہ ستمبر 2021سے اگست 2022 کے درمیان 448000 لوگوں نے اعضاء عطیہ کرنےکے فیصلے کے لئے ایپ استعمال کی یہ پچھلے 12مہینوں کے مقابلے میں 69فیصد اضافہ ہے، 265000 لوگوں نے ایپ کے ذریعے اپنا فیصلہ درج کرایا۔ ایپ ڈاؤن لوڈز کی تعداد اب انگلینڈ کی نصف سے زیادہ آبادی کے برابر ہے برطانیہ بھر میں6500سے زیادہ لوگ ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں۔ انگلینڈ میںمئی 2020میںاعضاء کے عطیہ سے متعلق قوانین کو تبدیل کر دیا گیا، تاکہ بالغوں کی رضامندی کا اندازہ لگایا جا سکے جب تک کہ وہ خاص طور پر اس کے برعکس کوئی فیصلہ ریکارڈ نہ کریں یہ آپٹ آؤٹ سسٹم 2015میں ویلز اور مارچ 2020میں سکاٹ لینڈ میں متعارف کرایا گیا تھالیکن خاندان اب بھی اعضاء کے عطیہ سے انکار کرنے کا آپشن برقرار رکھتے ہیں۔ این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ ستمبر 2021 اور اگست 2022 کے درمیان 605افرادنے اپنے مر نے والے پیاروں کو اعضاء عطیہ کرنے سے روکا۔ صرف ایک فیصد لوگ عطیہ کر سکتے ہیں۔عام طور پر وہ لوگ جو دماغی چوٹوں یا کارڈیک گرفت کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ یا ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں مر جاتے ہیں۔ خاندانوں کے عطیہ کی حمایت کرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے، اگر اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ وہ شخص عطیہ دہندہ بننا چاہتا ہے۔ این ایچ ایس ایپ کے ڈیجیٹل ڈائریکٹر آف ڈیلیوری نے کہا کہ لاکھوں لوگ این ایچ ایس ایپ کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنے فون یا این ایچ ایس ویب سائٹ سے براہ راست اپنی صحت کی دیکھ بھال کا کنٹرول سنبھال سکیں، جس میں اب 30ملین سے زیادہ سائن اپ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اپنے اعضاء کے عطیہ کے فیصلوں کو رجسٹر کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے لئے ایپ کا استعمال کرنے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خوش آئند ہے اور ہم ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اگر انھوں نے پہلے سے ایسا نہیں کیا ہے، تو اس اہم فیصلے کو ایپ کے ذریعے یا آن لائن ریکارڈ کریں۔