مارشل آرٹ سے نوجوانوں کو منشیات سے بچایا جاسکتا ہے، فیصل محمود

October 04, 2022

برمنگھم ( پ ر ) معروف سیاسی، سماجی شخصيت اور کراٹے ماسٹر شی ہان مرزافیصل محمود کی رہائش گاہ پر شی ہان راجہ خالد محمود جنجوعہ نے ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شی ہان مرزا فیصل محمود نے نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی منشيات اور دیگر معاشرتی برائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارشل آرٹ ہی وہ سپورٹ ہے جس کے ذریعے سے ہم نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچا سکتے ہیں، مارشل آرٹ صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ ذہنی طور پر مضبوط اور ذمہ دار شہری بناتا ہے جو معاشرے میں بہت ہی اہم رول ادا کرتے ہوئے معاشرے کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں جن سے اچھا معاشرہ پروان چڑھتا ہے ۔ اس کے علاوہ کیوکشن کراٹے کے فروغ کے لئے بھی مضبوط اور جامع پلان تیار کیا گیا جس کے ثمرات برطانیہ اور پاکستان میں نظر آئیں گے، اس موقع پر شی ہان رمضان جانی، وحید اعوان اور عمران بشیر بھی موجود تھے ۔ شی ہان مرزا فیصل محمود نے امریکہ سے آئے ہوئے مہمان شی ہان راجہ خالد محمود جنجوعہ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔