سائنس دانوں نے چھٹے سمندر کو دریافت کرلیا

October 04, 2022

گیبورونا (جنگ نیوز) سائنس دانوں نے چھٹے سمندر کو دریافت کیا ہے مگر اسے آپ دیکھ نہیں سکتے کیونکہ وہ زمین کی سطح سے سیکڑوں کلومیٹر نیچے موجود ہے ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے زمین کی اوپری اور نچلی پرت کے درمیان پانی کے بہت بڑے ذخیرے کو دریافت کرنے کا دعویٰ کیا۔پانی کا یہ ذخیرہ زمین کی سطح سے 410سے 660کلومیٹر گہرائی میں موجود ہوسکتا ہے۔اس بات کا انکشاف افریقی ملک بوٹسوانا میں ملنے والے ایک ہیرے پر تحقیق کے دوران ہوا جس کے کیمیائی مجموعے سے عندیہ ملا کہ یہ زمین کی سطح سے 660کلومیٹر نیچے پانی کے ماحول میں تشکیل پایا۔تحقیق کے مطابق زمین کے اندر چھپا یہ سمندر سطح تک تو نہیں پہنچتا مگر اس میں ایسے منرلز موجود ہیں جو اس خطے کو بہت زیادہ دلدلی بناتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق میں ہم نے ثابت کیا کہ زمین کی گہرائی میں وہ حصہ خشک نہیں بلکہ وہاں بہت زیادہ مقدار میں پانی موجود ہے۔