سلمیٰ عارف نے یارکشائر ایشین بزنس ایسوسی ایشن ایوارڈز جیت لیا

October 04, 2022

لیڈز(افتخار کلوال ) سلمیٰ عارف نے پولیٹکس اینڈ ڈپلومیسی میں یارکشائر ایشین بزنس ایسوسی ایشن ایوارڈز جیت لیا۔سلمیٰ عارف لیڈز سٹی کونسل میں لیبر کی کونسلر ہیں،انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ایوارڈ سے متعلق کہا کہ وہ یارکشائر ایشین بزنس ایسوسی ایشن ایوارڈز 2022ء کے لیے پولیٹکس اینڈ ڈپلومیسی ایوارڈ جیت کر بہت خوش ہیں،ایوارڈ میرے لیے اعزاز ہے، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہو جو برسوں سے میری حمایت کر رہے ہیں،سلمیٰ عارف کو ایوارڈ حاصل کرنے پر ان کے فالورز کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے والے ججز اور مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیاہے۔