لوٹن میں پہلے شہدائے کشمیر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

October 04, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) پہلا شہدائے کشمیر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ برطانیہ کے شہر لوٹن میں منعقد ہوا جس میں برطانیہ بھر سے 28ٹیموں نے شرکت کی اور اپنے کھیل سے سب کو محظوظ کیا ۔ فائنل میں ہار پنڈن اور لوٹن کی ٹیمیں پہنچیں۔ فائنل میچ ہارپنڈن کی ٹیم نے شاندار مقابلہ کے بعد اپنے نام کیا،لوٹن کی ٹیم رنراَپ رہی، اس ٹورنامنٹ کا مقصد راولاکوٹ تھوراڑ نڑ کے مقام پر ایک اسپورٹس کمپلیکس اور کمیونٹی سنٹر کے قیام کے لیے فنڈز ریزنگ تھا،ٹورنامنٹ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو اس ایونٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی، ٹورنامنٹ کے اختتام پر انتظامیہ نے مہمان خصوصی اور دیگر جگہوں سے آنی والی ٹیموں ، شائقین بیڈمنٹن کا شکریہ، ٹورنامنٹ جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کمیٹی میں سردار اختر کشمیری ،ملک خالد محمود ،چوہدری سہیل مرتضی ،سردار صابر گل ،ملک سکندر محمود ،سردار آصف شریف،سردار بابر اسماعیل اور سردار بلال یسین شامل تھے، ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں سردار نوید اسحاق ،سردار حاشر خان،سردار واسام خان،چوہدری راشد مرتضیٰ ،علی ریاض اور صمد خان شامل ہیں۔ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سے دی گئی جب کہ رنر اَپ ، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ ٹونامامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو میڈل دیئے گئے۔ اس موقع پرتقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ کھیل کے ایسے مواقع فراہم کرنے سے کمیونٹی کے بچوں کو برائی سے بچایا جا سکتا ہے،برطانیہ میں بچوں کی بہتر پرورش اور برائیوں سے بچانے کے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، اسی طرح آزادکشمیر اور پاکستان کے وہ علاقے جہاں حکومتی سطح پر کھیل کی سہولیات نہیں ہیں وہاں ہمیں چیرٹی کے ذریعے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔