جامعہ کراچی، آئی ایس او کے تحت نامنظور اسرائیل ریلی نکالی گئی

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے باغ زہرا تا آزادی چوک نامنظور اسرائیل ریلی نکالی گئی،ریلی میں طلباء الائنس جامعہ کراچی کا حصہ جامعہ کراچی کی تمام طلباء تنظیمات،اساتذہ، طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، شرکاء ریلی سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ظفر حید، آئی ایس او جامعہ کراچی کے صدر سعید شگری، اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم، فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء ڈاکٹر صابر ابو مریم ، قاضی احمد نورانی صدیقی او ردیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل پر حکومتی خاموشی قابل مذمت عمل ہے، وزارت خارجہ اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے۔