کورنگی فائر اسٹیشن میں فائرنگ کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد تین ہوگئی

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی فائر اسٹیشن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا تیسرا فائر مین ارشادبھی دوران علاج چل بسا،جاں بحق فائر مینوں کی تعداد تین ہوگئی،پولیس کے مطابق فائر اسٹیشن میں قائم مسجد میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جنکے متعلق بتایا گیا تھا کہ کیمرے دو ماہ سے خراب ہیں، جبکہ تحقیقات کے دوران شواہد ملے کہ واقعہ کے دو روز پہلے تک سی سی ٹی وی کیمرے چل رہے تھے،دوسری جانب جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کی فارنسک رپورٹ آگئی،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا،واقعہ ذاتی رنجش یا دہشت گردی کا شاخسانہ انوسٹی گیشن پولیس اور سی ٹی ڈی تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔