بلدیہ عظمیٰ کو فعال ادارہ بنانا اولین ترجیح ہے، ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب

October 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی امور کو بہتر انداز میں انجام دینے کے لئے آپ سب کے تعاون کا مشکور ہوں، پہلے کی طرح ہم سب مل کر شہر کی خدمت کرتے رہیں گے، کراچی ہمارا شہر ہے اور ہمیں اپنے شہر کو خوب سے خوب تر بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو شہریوں کی خدمت کے حوالے سے فعال ادارہ بنانا اولین ترجیح ہے جس کے لئے حکمت عملی طے کرلی ہے، میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس کی وصولیابی کے لئے ہرممکن اقدامات جاری رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹز کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچن پر کیا ، بعدازاں مرتضیٰ وہاب نے میونسپل کمشنر کے ایم سی سید افضل زیدی کے ہمراہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں نو تزئین شدہ کونسل ہال کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کاموں کا معائنہ کیا،دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سندھ حکومت فنکاروں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی، کے ایم سی صدر دفتر آمد پر سینئر ڈائریکٹرز نے ان کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔