ٹی ٹی پی حملوں کے دوبارہ شروع ہونے سے سکیورٹی صورتحال خراب

October 04, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کیے بغیر ہی حملوں کے دوبارہ شروع ہونے سے سکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی، 2022 کے کسی ایک ماہ میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات گزشتہ ماہ دیکھے گئے۔

اگست 2022 کے مقابلے ستمبر میں حملوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی طور دہشت گردی کے 42واقعات ریکارڈ کئے گئے جن میں 40افراد مارے گئے۔

خیبر پختونخوا اور اس کے قبائلی اضلاع میں سب سے زیادہ پر تشدد واقعات رونما ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم ایک آزاد ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کی ماہانہ سیکورٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران دہشتگردی کے واقعات کی تعداد میں35فیصد اضافہ ہوا اور اگست 2022کے مقابلے میں ہلاکتوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔