ترجیح ہے بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ 2 سالہ مدت میں مکمل ہو، شرجیل میمن

October 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ ’’بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ‘‘ اپنی 2سالہ مدت میں مکمل ہو ، ہم کراچی کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔وہ پیر کو یہاں مذکورہ منصوبے سے متعلق رواں ہفتے منعقدہ دوسرے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینیئر اربن ڈویلپمیٹ اسپیشلسٹ لائڈ رائٹ ( Lloyd Wright )، فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی ، ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نمائندوں ، سی ای او ٹرانس کراچی ، پراجیکٹ کنٹریکٹرز، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن( ر) الطاف حسین ساریو بھی موجود تھے ۔