کسان اتحاد کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری، آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

October 04, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ، نیوز رپورٹر) کسان اتحاد کا دھرنا پیر کو چھٹے روز بھی جاری رہا ،عہدیداروں کی وزیراعظم ہائوس کی دعوت کے باوجودشہبازشریف ملاقات نہ ہو سکی ،دھرنے کی وجہ سے خیابان چوک میں چاروں طرف سے ٹریفک بند رہی تاہم شاہراہ فیصل انڈر پاس اور جناح ایونیو پل پر ٹریفک رواں دواں رہی ،کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ،کیپٹن ٹی جے اور رحمان وٹونے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وعدہ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود کسانوں سے ملاقات کر کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔