پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی اس پر احسن طریقہ سے پورا اتروں گا، بلال شیرازی

October 04, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر سیاسی امور و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ ہے پارٹی قیادت نے انہیں سیاسی مشیر بنا کر جو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں وہ احسن طریقہ سے ان پر پورا اتریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ وہ یوتھ ونگ کے تمام ساتھیوں کو متحرک کرینگے ۔