مرکزی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی، حسنین بہادر دریشک

October 04, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک و توانائی سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ وفا قی حکومت کی واحد کارکردگی عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات بناکر ملک و قوم کے خلاف امپورٹڈ ایجنڈے کی تکمیل ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز ضلع راجن پور میں مقامی لوگوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔