وفاقی وزیر سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس، ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت یقینی بنانے کی ہدایت

October 04, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کراچی پسنجر آپریشن کے کامیاب آغاز پر انتظامیہ کو مبارکباد دی انہوں نے ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت یقینی بنائے جانے کی ہدایت اور ریلوے کی ریونیو سٹریم بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی اور اجلاس میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔