ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیر اہتمام کورسز کا انعقاد

October 04, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل، پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور کے زیر اہتمام ”آڈٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ“،”کارکردگی آڈیٹنگ میں ڈیٹا تجزیہ“ اور”کارکردگی آڈیٹنگ“ میں رپورٹ لکھنے کے عمل کے بارے میں 3کورسز کا انعقاد کیاگیا۔ان کورسز میں ملک بھر کے 56 افسران نے شرکت کی۔کورسز کے دوران تربیتی سیشنز میں افسران نے اپنے تاثرات شیئر کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔