عمران خان کی جماعت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے، ن لیگ

October 04, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، اور سید توصیف شاہ دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی آڈیو لیکس سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ جماعت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے اس آڈیو سے یہ پوری طرح سے ایکسپوز ہو گئے ہیں پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنے جلسوں میں امریکہ کے خلاف ورغلانے والا رات کے اندھیرے میں امریکہ کے لوگوں کے پاؤں پکڑ لیتا ہے ۔گذشتہ روز کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوں،جوں وقت گزر رہا ہے تو اس کے ساتھ ہی لاڈلے کی عقل بھی کھل کر سامنے آرہی ہے خود کو عقل کل سمجھنے والا لاڈلہ آجکل بوکھلاہٹ میں خالی کرسیوں سے بھی معافیاں مانگتا پھررہا ہے۔