عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پورے دین کا تحفظ ہے، مجلس احرار

October 04, 2022

لاہور(خبرنگار)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پورے دین کا تحفظ ہے۔وطن عزیز میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام لاہور کی قیادت نے دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن میں اراکین لاہور کے ماہانہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم منصب رسالت اور منصب ختم نبوت کے تحفظ کے متحرک کارکن بن جائیں۔مرکزی رہنماء میاں محمد اویس نے اپنے خطاب میں کہاکہ 1929ء سے عقیدہ ختم نبوت کا فریضہ مجلس احرار اسلام ادا کرتی چلی آرہی ہے،لاہور کے سیکر ٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے اراکین کو 12-11ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی 45ویں سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس اور دعوت اسلام جلوس کی دعوت دی۔صدر لاہور حاجی محمدایوب بٹ نے کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کی تشہیری مہم کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔