کینسر آگاہی مہم، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شراکت دار بنیں، صدر علوی

October 04, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر زور دیا ہے کہ وہ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں شراکت دار بنیں تاکہ خواتین کو باقاعدگی سے خود اپنا معائنہ کرنے اور اس مہلک بیماری کی جلد تشخیص کے لیے طبی مشورہ حاصل کرنے کی ترغیب دی جا سکے، چھاتی کے کینسر کا مکمل علاج ممکن ہے جس سے مریضوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نمائندوں کے اجلاس کے دوران کہیں۔ اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی موجود تھیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی شرح کسی بھی دوسرے ایشیائی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے اور ملک میں ہر سال تقریباً 90,000 کیسز کی تشخیص ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بروقت پتہ لگانے اور مناسب علاج سے بہت سی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔