آئی جے پرنسپل روڈ کے پہلے پورشن کا افتتاح 30 اکتوبر کو ہو گا

October 04, 2022

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)آئی جےپرنسپل روڈ کے پہلےپورشن کا افتتاح 30اکتوبر کو ہو گا۔ دوسرے پورشن کا افتتاح 25دسمبر اور اسٹیڈیم روڈ ،نائنتھ ایو نیو انٹرچینج کا افتتاح23مارچ کو ہوگا۔ سی ڈی اے حکام نے بتا یا کہ پشاور روڈ ( این فائیو )سے فقیر ایپی روڈ تک چار کلومیٹر پورشن کی تعمیر آ خری مرحلے میں ہے۔ یہ آٹھ رویہ روڈ ہے جس میں سے دو دو لین ہیوی ٹریفک کیلئے کنکریٹ سے تعمیر کی گئی ہیں جبکہ دو نارمل اسفالٹ لین ہیں۔ فقیر ایپی روڈ کے سامنے سنگل فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے۔دوسرے پورشن یعنی فقیر ایپی کے سامنے سے فیض آ باد فلائی اوور تک پورشن کی تعمیر کا کام 25دسمبر تک مکمل ہو گا۔ اس پراجیکٹکی مجموعی طوالت9.8کلومیٹر اور لاگت پانچ ارب روپے ہے ۔ اب تک مجموعی پراگرس 63فیصد ہے۔ اس کا ٹھیکہ اکتوبر 2021میں دیاگیا۔ کنٹریکٹ کی مدت ڈیڑھ سال ہے جو اپریل 2023میں مکمل ہوگی۔ اسٹیڈ یم روڈ اور نائنتھ ایونیو کراسنگ کے اشارے پر زیر تعمیر انٹر چینج 23مارچ کو مکمل ہوگا۔ بسوں اور ویگن اڈوں اور فروٹ و سبزی منڈی کی وجہ سے یہ مصروف ترین سڑک ہے۔یہ راولپنڈی اور اسلام آ باد کے در میان رابطہ سڑک ہے۔