ڈینگی قابو میں نہ آ سکا، مزید 99 کیس، تعداد5181 تک جا پہنچی

October 04, 2022

راولپنڈی ، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 99کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد5181 ہو گئی ۔ راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید65کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد2595ہوگئی ہے۔نئے مریضوں میں پوٹھوہار ٹائون سے 43،راولپنڈی کینٹ وچکلالہ سے بارہ،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی چار،ٹیکسلا ایک،گوجرخان سے ایک مریض ہیں ۔اس وقت ہسپتالوں میں214سے زیادہ مریض ہیں جن میں سے214ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں،چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تین مقامات سیل جبکہ 14مقدمات درج کرائے گے ہیں۔قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 14 پوائنٹس کو 34ہزارروپے کےجرمانے کئے گئے ۔82نوٹس جاری کئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 34مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کیسز کی تعداد 2586 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں چھ افراد ڈینگی سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔