سڑکوں کے اطراف کچرے کے ڈھیر، بیماریوں کا خدشہ

October 04, 2022

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) کینٹ سمیت مختلف مقامات پر سڑکوں کے کنارے اور خالی جگہوں پر کچرے کے ڈھیر لگنے سےبدبو اور بیماریاں پھیلنے لگیں۔راولپنڈی کے علاقہ سر سید چوک،ٹیپو روڈ، جھنڈا چیچی،رحیم آباد، چوہدری بوستان خان روڈ ، آریہ محلہ،ڈھوک الہیٰ بخش،صادق آباد، رینج روڈ سمیت متعدد مقامات کچرا کنڈی بن گئے۔کینٹ کےشہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کرنے پر بھی اصلاح احوال نہیں ہو رہی ۔شہر کے مختلف مقامات پر رکھے گئے کوڑا دان کچرے سے بھرے رہتے ہیں لیکن ان کو خالی کرنے کی زحمت نہیں کی جا رہی ۔کوڑا دان سے نکل کر کچرا سڑکوں پر پھیل جاتا ہے۔شہریوں نے کہا ہے کہ متعلقہ عملہ اس طرف بھی توجہ دے اور اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔