ہزارہ فورم، افغان مہاجرین کا مظاہرہ

October 04, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کابل میں ہزارہ بچیوں پر حملے کے خلاف پیر کو نیشنل پریس کلب کے باہر ہزارہ فورم، افغان مہا جرین اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔