عید میلاد ا لنبی جلوسوں کے روٹس کی مرمت، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت

October 04, 2022

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں 12ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں 12ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کوحتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ جلوسوں کے روٹس کی مرمت کے کام اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ متعلقہ محکموں کے افسران جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کرکے کام کا جائزہ لیں۔ محکمہ پولیس جلوسوں کے حوالے سے ایس او پیز کے حوالے سے تمام انتظامات کو جلد مکمل کرئے اور جلوسوں کے منتظمین کو وقت کی پابندی اور روٹس پلان کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ تمام محکمے اپنے فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔