فلائٹ ’مس‘ کرنے پر ویسٹ انڈین کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

October 04, 2022

فائل فوٹو

ویسٹانڈیز کے بیٹر شیمرون ہیٹمائر کو فلائٹ مس کرنے پر ورلڈ کپ اسکواڈسے ڈراپ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ شیمرون ہیٹمائر نے گزشتہ ہفتے اپنی فلائٹکو ری شیڈول کرایا تھا جس کے بعد آج بھی فلائٹ مس کردینے پر انہیںورلڈکپ اسکواڈسے ڈراپ کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹیم کو اس بارے میںآگاہ کردیا ہے۔

ڈائریکٹر کرکٹکے مطابق شیمرون ہیٹمائر نے کہا کہ وہ وقت پر ایئر پورٹنہیں پہنچ پائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شیمرون ہیٹمائر کی جگہ اب 34 سالہ شمالہ بروکس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹانڈیز کرکٹٹیم کے اسکواڈ میںشامل دیگر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوچکے ہیں۔