نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کو مشکل ٹیم قرار دے دیا

October 04, 2022

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا۔

کین ولیمسن اور مچل سینٹنر اس ماہ شروع ہونے والی نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش سہہ ملکی سیریز کے منتظر ہیں۔

کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈ کپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سہہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔

نیوزی لینڈ کے بولنگ آل راؤنڈرمچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ ہمارے اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔

نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیانسہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔