شاداب خان 24 برس کے ہو گئے

October 04, 2022

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نائب کپتان شاداب خان آج اپنی 24ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

شاداب خان کو سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شاداب خان کا نام اس وقت تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

شاداب خان کو ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور کپتان، سب سے قریبی دوست بابراعظم نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے زریعے سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوئی۔

اسکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں، سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے، جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔