جامعہ زکریا: سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کرنیوالے طالبعلم کا کیس ڈسپلن کمیٹی کو ارسال

October 05, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا میں طالبات کیساتھ بدتمیزی اور سیکیورٹی گارڈ پر تشددکرنے والے طالبعلم کا کیس ڈسپلن کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ڈگری روکنے کے لئے کنٹرولر امتحانات کو بھی لیٹر لکھ دیا گیا۔چندروز قبل ایک طالبعلم نے طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی سکیورٹی گارڈ نے روکا تو طالبعلم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔