اکبر پورہ میں سرکاری آٹا سیاسی بنیادوں کی بجائے عام لوگوں کو دیا جائے، افتخار علی شاہ

October 05, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما سید افتخار علی شاہ ‘متحدہ عوامی محاذ کے صدر سید حیدر علی شاہ باچا ‘پیپلز پارٹی صدر سید جمیل شاہ اور جنرل سیکرٹری سید مصنف شاہ نے اکبر پورہ میں سرکاری آٹے کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا غریبوں میں تقسیم کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تقسیم کیا جارہا ہے لہٰذا آٹا سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی بجائے عام لوگوں کو بھی دیا جائے ۔