الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں، ذرائع

October 05, 2022

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے تحائف ظاہر نہ کرنے کے معاملے پرالیکشن کمیشن نےاسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیش کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤئنٹس کی تفصیلات کیلیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن بینک اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے بعد محفوظ فیصلہ سنائے گا۔