عمران خان نے پارٹی ارکان سے حلف لے لیا

October 05, 2022

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ارکان سے حلف لے لیا۔

لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا ڈویژنل اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اہم ہے، جب وہ کال دیں تو کارکن باہر نکلیں۔

دوسری جانب عمران خان سے پنجاب کے وزیر پارلیمانی امور راجا بشارت نے لاہور میں ملاقات کی۔

راجا بشارت نےعمران خان کو صوبے کے پارلیمانی امور کے بارے میں بریف کیا۔

اس موقع پر پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے راجا بشارت سے کہا کہ سب کو مل کر ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانا ہے۔