مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی جزوی بحالی، ٹرانسپورٹرز کی نیندیں حرام

October 06, 2022

سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) مسلسل غیر معمولی برساتوں کے نتیجے میں نوابشاہ تا روہڑی مرکزی ریلوے ٹریک زیر آب آجانے کے باعث کراچی تا پشاور مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت جو معطل کر دی گئی تھی عرصہ ڈیڑھ ماہ بعد گذشتہ ہفتے سے پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ بتدریج جزوی طور پر دوبارہ بحال کرنے کا جو شیڈول جاری کیا گیا ہے اس کے نتیجے میں موقع پرست ٹرانسپورٹرز جو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرائے کی مد میں مسافروں اور کاروباری حلقوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے اور اب بھی لوٹ رہے ہیں سب کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔